دو سال گزرنے کے باوجود ٹی ایم اے انتظامیہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ افسران کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی دو سال قبل مرمت کے لیے پشاور بجھوائی جانے والی فائر بریگیڈ گاڑیاں تاحال واپس نہ آ سکی دو سال گزرنے کے باوجود ٹی ایم اے انتظامیہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام‘ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے دو سال قبل ٹی ایم اے کی خراب گاڑیوں کی مرمت کے لیے 17 لاکھ کا فنڈ ٹی ایم اے کے حوالے کیا تھا اس سلسلے میں ٹی ایم اے کوھاٹ میں کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی فائر بریگیڈ گاڑی کو مرمت کے لیے پشاور بجھوایا گیا مگر افسوس دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مرمت کے لیے بججوائی جانے والی گاڑی واپس ٹی ایم اے نہ پہنچ سکی جبکہ ٹی ایم اے کے نااہل افسران بھی اس سلسلے میں خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں کمیٹی ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو گاڑیوں کی مرمت کا ٹھیکہ دیا گیا تھا وہ بھی عرصہ دراز سے غائب ہے عوامی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے کوھاٹ کی لاپتہ گاڑی کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ٹی ایم اے کے نااہل اور کام چور افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔