جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا ،ڈاکٹر اقبال خلیل
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا دنیا بھر سے اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل نے بلی ٹنگ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی کوھاٹ کے رہنما پیر محمد فہیم‘ حاجی اعجاز احمد‘ حافظ مظہر شاہ‘ ناظم عصمت اللہ خان اور اہلیان علاقہ کی موجودگی میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن پاکستان کی سرحد پر پہنچ چکا ہے اور سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کر رہا ہے کشمیر سرخ انگارے کی شکل میں بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور کشمیری عوام برہان وانی کی شہادت کے بعد اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور جماعت اسلامی ہی اس وقت کشمیری عوام کی قیادت کر رہی ہے اور بنگلہ دیش نامنظور تحریک کے بانیوں کی شہادت اور کشمیری عوام کی قیادت سے یہ بات ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں مسلمانانِ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور جماعت اسلامی کا اجتماع عام پاکستانی عوام کو مایوسیوں سے نکال کر امید اسلامی انقلاب ثابت ہو گا اور سوشلزم اور سمونزم کی ناکامی کے بعد اسلام ہی واحد نظام ہے جو دنیا کے ہر فرد کے لیے امن اور خوشیوں کا ضامن ہے۔