چکوال،قصبہ کوٹ راجہ میں کانگو کے مریض کا انکشاف

چکوال،قصبہ کوٹ راجہ میں کانگو کے مریض کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ کوٹ راجہ میں کانگو کے مریض کا انکشاف ہوا ہے۔ موضع کوٹ راجہ کے رہائشی محمد خان ولد فضل خان کو 10۔اکتوبر2016 ؁ء کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال چکوال لایاگیا۔ابتدائی تشخیص میں ڈینگی مرض کا شبہہ ہونے پر متعلقہ ’’ٹیسٹ کروائے گئے مگر دینگی بخار کی رپورٹ مثبت نہیں آئی البتہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی رپورٹ کے مطابق کے جانوروں کے ساتھ تعلق مثبت ہے جبکہ علامات تمام کانگو وائرس کی ہیں لہٰذا اسے فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ مذکورہ مریض ہولی فیملی ہسپتال میں تشویشناک حالت میں موجود ہے اور وہاں پر اس کے ٹیسٹ کے نمونے بیرون ملک بھیجوائے گئے ہیں۔