صوبے کی تحصیلوں میں پلے گراؤنڈ کی تعمیر میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی :محمود خان

صوبے کی تحصیلوں میں پلے گراؤنڈ کی تعمیر میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیرِ کھیل ، ثقافت،اثارِ قدیمہ اور امورِ نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں نوجوانوں کواعلیٰ معیارِ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی خاطر کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کی تما م تحصیلوں میں جدید سہولیات سے آراستہ کھیلوں کے میدان تعمیرکئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل کے زیرِ اہتمام تحصیلوں کی سطح پر کھیلوں کے میدانوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری کھیل و ثقافت خیبر پختونخوا طارق خان، ڈپٹی سیکرٹری عادل خان صافی اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفسران بھی موجود تھے۔ اجلا س میں تحصیل پلے گراؤنڈوں پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے میں جاری 75تحصیل پلے گراؤنڈوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے جن میں سے 34پلے گراؤنڈ وں پر کام مکمل ہو چکاہے اور باقی ماندہ کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے صوبائی وزیر محمو د خان نے متعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ وہ تحصیل پلے گراؤنڈوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غیر معیاری کام اور تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائینگے