لاہور، نواب ٹاؤن میں میاں بیوی2بچوں سمیت قتل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا، افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے محلہ رسول پورہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں جن کی شناخت پچیس سالہ مالک، بائیس سالہ آسیہ ، پانچ سالہ آصف اور تین سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رسول پورہ میں ہونے والے لرزہ خیز قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی اور واقے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔