نوازشریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

نوازشریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب
نوازشریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے دس بڑے عہدوں کے لئے  ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں وزیراعظم نوازشریف بلا مقابلہ  پارٹی کے صدر منتخب ہوگئے،ان کے مد مقابل پر عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے،  راجہ ظفر الحق کو مسلم لیگ ن کا چیئرمین جبکہ سرتاج عزیز   ،چنگیز مری امداد  چانڈیو ،سکندر حیات اور سرانجام خان کوسینئر نائب صدور منتخب کرلیا گیا، پرویز رشید چار سال کے لئے سیکریٹری فنانس اور مشاہداللہ سیکریٹری اطلاعات بن گئے

مزید پڑھیں:اسلام آباد دھرنے سے پہلے عمران خان کی گرفتاری کا امکان

1950ارکان پر مشتمل مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل چار سال کے لئے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کیاوزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی صدارت کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔چودھری جعفر اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیشن بھی نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کیا اور جلد پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -