قصور میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ لگ گیا، مقدمہ درج

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں پولیس نے بھارت کے خلاف احتجاج کے دوران لاؤ ڈ سپیکر کے استعمال پر کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اتوار کو گنڈا سنگھ والا روڈ پر ساندہ پھاٹک کے قریب کسان اتحاد نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا جس میںلاؤ ڈ سپیکر بھی استعمال ہوا۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت کشیدگی پر تشویش،موصل میں داعش کیخلاف پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے،امریکہ
ڈی پی او قصور علی ناصر کی ہدایت پر پولیس نے کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف لاؤ ڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیا۔ مقدمے میں کستان اتحاد کے صدر ایوب میو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین نے لاؤ ڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں لی تھی۔