کراچی : مشرف کالونی کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر نے سے پائلٹ شہید ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ شہید ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا معراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث مسرور بیس کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثےمیں پاک فوج کا پائلٹ شہید ہو گیا ۔حادثے کے بعد دور دور تک دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
پاک فوج کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ’’پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوا‘‘تاہم حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں تحقیقای بورڈ بنا دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے پائلٹ کی شہادت کے بارے میں تصدیق کر دی ہے ۔
طیارے نے پی اےایف بیس مسرورسےاڑان بھری تھی۔