دہشتگردی کے بارے میں چینی صدر نے بھارت کی سرزمین پر کھڑے ہوکر ایک جملہ ایسا بول دیا کہ پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، پاکستانیوں کو خوش کردیا

دہشتگردی کے بارے میں چینی صدر نے بھارت کی سرزمین پر کھڑے ہوکر ایک جملہ ایسا ...
دہشتگردی کے بارے میں چینی صدر نے بھارت کی سرزمین پر کھڑے ہوکر ایک جملہ ایسا بول دیا کہ پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، پاکستانیوں کو خوش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)برکس سمٹ کے لئے گووا پہنچے چینی صدر شی جن پنگ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بنیادی ضرورت کیا بتائی ،ہر چیز کو تعصب کی آنکھ سے دیکھتے بھارتیوں کو تو آگ ہی لگ گئی، بھارتی میڈیا بھی برس پڑا۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اس کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر کے اس بیان کاآنا تھا کہ بھارتیوں نے نئی تاویلیں گھڑ لیں۔ انڈین ایکسپریس نے اپنے ایک آرٹیکل میں تو اسے کشمیر اور پاکستان کے ساتھ جوڑتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ یہی وہ فقرہ ہے جو اسلام آباد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں کہتا رہا ہے، اب پاکستان کے دیرینہ دوست (چین) بھی اسی کی زبان بول رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :کسی بھی ملک یا مذہب کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کے خلاف ہیں ،عالمی برادری پاکستانی قربانیوں کا احترام کرے :چین کا دوٹوک اعلان

بھارتی صحافی پروین سوامی نے تو جہاں تک لکھ دیا کہ بھارتی حکومت دنیا کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں ناکام ہے،یہی وجہ ہے کہ اب کوئی بھی سرحد پار سے دہشتگردی روکنے کے نئی دہلی کے حق کو سنجیدہ نہیں لیتا۔حتیٰ کہ بھارت جب بھی کنٹرول لائن کے پار دہشتگردوں کو نشانہ بناتا ہے اور اسلام آباد سے پاکستان اندر جہادی گروپوں کو روکنے پر زور دیتا ہے تو چین پاکستان کی برملا ملامت نہیں کرتا بلکہ ”خاموش مذمت“ سامنے آتی ہےحالانکہ برملا اور خاموش مذمت میں بہت فرق ہے جبکہ پاکستان بہت سے حوالوں سے عالمی طاقتوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔چین کے ساتھ ساتھ روس اور ایران بھی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں مکمنہ اتحادی سمجھتے ہیں۔پروین سوامی نے اپنی ہی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت سرحد پار ملٹری پاورز بنانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا،اس کی معاشی استعداد بھی چین اور روس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔اپنے عوام کے سامنے بڑھکیں لگانے والے مودی کی عالمی سطح پر ناکام کارکردگی بھارتیوں کو شرمندہ بھی کررہی ہے۔