بحریہ ٹاون کا جناح خاندان کی مالی امداد کا اعلان

بحریہ ٹاون کا جناح خاندان کی مالی امداد کا اعلان
بحریہ ٹاون کا جناح خاندان کی مالی امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے اسلم جناح شہر قائد میں کافی عر صہ سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبورہیں۔اس بات کی خبر جب چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین تک پہنچی تو انہوں نے جناح خاندان کی فوری ماہانہ 75000 روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے اسلم جناح اور انکی بیٹی کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر اسلم جناح نے کہاکہ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین ہمدرد پاکستان ہیں ، انہوں نے ہماری مدد کی ہم انکا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کو اپنے کندھوں پر ذمہ داری سے بڑھ کر وہ قرض سمجھتا ہوں جو من حیث القوم ہم سب نے ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا جناح خاندان کی پوری دیکھ بھال کی جا ئے گی۔

مزید :

کراچی -