روسی صدر نے بھارت جا کر پاکستان کے لیے ایسا شاندار کام کر دیا کہ پورا بھارت سکتے میں آگیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )روس نے برکس کے اجلاس میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر خاموشی اختیار کر کے بھارت پر سکتا طاری کردیا ۔
ایک طرف چین نے لشکرطیبہ اور جیش محمد کا نام گووا ڈکلیریشن میں ڈالنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا یا دوسری جانب روس نے پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کے بھارتی الزام پر بے رغبتی ظاہر کی جس سے برکس اجلاس کے گووا ڈکلیریشن میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والا ملک قرار دینے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔
پاک بھارت کشیدگی پر تشویش،موصل میں داعش کیخلاف پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے،امریکہ
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکس ممبر کے اجلاس میں تمام ممبران نے عہد کیا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے گروپس کا مسلسل پیچھا کیا جائے گا لیکن مودی حکومت کو اس وقت جھٹکا لگا جب روس نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد وں کی تفصیلات پر بے رغبتی کا اظہار کیا ۔
روس کے اس رویے کے وجہ سے گووا ڈکلیریشن میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا ملک قرار دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالا ت حاضرہ کے گلو بل پاور پلے میں روس کے لیے دن بدن چین کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اوربھارت کے معاملے پر ماسکو بیجنگ کی پوزیشن دیکھ رہا ہے ۔روس نے گووا ڈکلریشن میں جیش محمد کا نام دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈالنے کے لیے بھی بھارت کی مدد نہیں کی ۔بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ ماسکو بھارت کے تحفظا ت دور کرنا چاہتا ہے لیکن چین کے ساتھ مخالفت نہیں چاہتا ،اس وجہ سے گووا ڈکلیر یشن میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔