چین کی پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو یورپ سے منسلک کرنے کے لئے فاسٹ ایشیا ٹرین منصوبہ کی تجویز

چین کی پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو یورپ سے منسلک کرنے کے لئے فاسٹ ایشیا ...
چین کی پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو یورپ سے منسلک کرنے کے لئے فاسٹ ایشیا ٹرین منصوبہ کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چین (ویب ڈیسک) چین نے سی پیک کے تحت گوادر سے چین تک روڈ نیٹ ورک کے بعد پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو یورپ سے منسلک کرنے کے لئے ”فاسٹ ایشیا ٹرین“ منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کردی۔ چین میں اس منصوبے پر مختلف اداروں نے سٹڈی کا آغاز کردیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر تشویش،موصل میں داعش کیخلاف پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے،امریکہ

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق چین اس سے قبل ترکی میں فاسٹ ٹرین کا منصوبہ مکمل کرچکا ہے اور اب اگلے مرحلے میں چین پاکستان، ایران، انڈیا اور دیگر ممالک کو فاسٹ ایشیا ٹرین کے ذریعے ترکی اور یورپ سے ملایا جائے گا۔ ترکی میں فاسٹ ٹرین یوریشیا کو یورپ سے ملانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چین نے ”ون بیلٹ ون روڈ“ ویژن کے تحت یورپی اور ایشیائی منڈیوں تک بذریعہ روڈ اور ٹرین نیٹ ورک رسائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور سی پیک کو بھی ”ون بیلٹ ون روڈ“ ویژن کا توسیع منصوبہ قرار دیا گیا۔ چین میں تھنک ٹینکس نے فاسٹ ایشیا ٹرین پر پاکستان میں رائے عامہ استوار کرنے کے لئے میڈیا کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

چین کے دوسرے بڑے میڈیا گروپ گوانگزومیڈیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے انگریزی اخبار ”مارننگ پوسٹ“ کا نام تبدیل کرکے ”سلک روٹ پوسٹ“ رکھ دیا ہے ۔ چینی تھنک ٹینکس نے سلک روٹ پر مزید تحقیق اور ریسرچ کے لئے مقامی یونیورسٹیوں کو ٹاسک دے دیا ہے اور پاکستان یونیورسٹی کو بھی سلک روٹ کی اہمیت اور اس سے مزید فوائد حاصل کرنے کے لئے جامع تحقیق اور ریسرچ کرنے کا کہا ہے۔ چین میں سرکاری اور عوامی حلقے سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے کے لئے زور دے رہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام یکجہتی کے ساتھ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے چین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔