پریانکا چوپڑا نے غیر حساس پیغام والی شرت پہننے پر معافی مانگ لی

کراچی(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بے حسی پر مبنی پیغام والی شرٹ پہننے پر معافی مانگ لی۔انہوں نے بے حسی پر مبنی لکھے الفاظ کی ٹی شرٹ پہن کر ایک جریدے کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔ان کی شرٹ پر لکھے الفاظ ’تارکین وطن‘ ’پناہ گزین‘ اور ’غیرملکی‘ سرخ لائن سے کٹے ہوئے تھے جبکہ لفظ ’مسافر‘ نمایاں تھا۔
اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جریدے اور اداکارہ پر یہ تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کا پیغام ہے اور اس کے ساتھ بہت سے لوگوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ کوئی خوشی سے پناہ گزین نہیں بنتا۔اس ضمن میں بھارتی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کاکہنا تھا کہ ”میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پرمعذرت خوا ہوں، میں ہمیشہ لوگوں پر چھاپ لگانے کی مخالف رہی ہوں۔اس لیے اب میں بہت برا محسوس کر رہی ہوں۔“