کرپشن ختم کر کے دم لیں گے ،حکومت ملک میں احتساب کی بند راہیں کھولے: چودھری سرور

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن ختم کر کے دم لے گی ۔نواز لیگ کو چاہئیے کہ ملک میں احتساب کے بند راستے کھول دیں ۔دو نومبر کو بھی اسلام آبا د میں پر امن احتجاج کیا جائیگا۔
گلوسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین و قانونی کے مطابق کرپشن کے خلا ف جنگ لڑ رہی ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمنی کی تمام حد یں پا ر کردیں ہیں ،پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالا بھارت دنیا میں خود تنہا ہو چکا ہے۔
پاک فوج کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی وہ دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن اس کو منہ کی کھانا پڑرہی ہے ۔تحر یک انصاف مسئلہ کشمیرکو اجاگر کر نے کیلئے عالمی فورمزپر آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
چودرھری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کے حوالے سے مطالبات قومی امنگوں کی تر جمانی اور آئینی وقانونی ہے اور یہ بات بالکل درست ہے اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو انکو حقیقی معنوں میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا2نومبر سے شروع ہونیوالا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا مگر حکومت کو چاہیے وہ اس سے پہلے ہی تحر یک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کر کے ملک میں احتساب کی راہیں کھول دیں۔
اس موقعہ پر ملک غلام ربانی 'تحر یک انصاف کے میاں علی احمد صوفی 'کونسلر حنیف راجہ 'شیخ فاروق افضل 'ریاض قر یشی اور محمد سمیع سمیت دیگر بھی موجود تھے۔