برطانیہ میں ایم کیوایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے میں بھی بھارتی اثرورسوخ کے استعمال کاانکشاف

برطانیہ میں ایم کیوایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے میں بھی ...
برطانیہ میں ایم کیوایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے میں بھی بھارتی اثرورسوخ کے استعمال کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایم کیوایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے میں بھی بھارتی اثرورسوخ کے استعمال کاانکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سینئرصحافی اورتجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی دباﺅ کے نتیجے میں ہونیوالے فیصلے کااثرزائل کرنے کیلئے الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیز تقاریرکاچھوٹاموٹاکیس بنائے جانے کا امکان ہے۔
جیونیوز کے پروگرام’آپس کی بات ‘میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایاکہ بھارت کابرطانیہ پراتناسخت پریشر تھا کہ الطاف کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنی۔کیونکہ اگر کیس چلتاہے توسوال اٹھتا کہ یہ منی لانڈرنگ کے اندرسارا پیسہ کہاں سے آیا؟ بہت سارا پیسہ چونکہ انڈیا سے آیاتھا،پھر بھارتی سرکار اور خفیہ ایجنسی
’را‘ملوث نکلتی،جوکہ بھارتی حکومت کسی صورت نہیں چاہے گی کہ اس کی طرف توجہ دلائی جائے، بالخصوص ایک ایسے وقت پر جب پاکستان کی طرف سے توجہ دلائی جارہی ہے کہ انڈیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی استعمال کررہاہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر کسی کایہ خیال تھاکہ برطانیہ کی حکومت بھارتی دباﺅ میں نہیں آئے گی تو وہ بڑ ی غلط فہمی تھی اوربرطانوی حکومت دباﺅ میں آئی ہے،برطانیہ کے بھی بھارت کیساتھ مفادات وابستہ ہیں۔

قصور میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ لگ گیا، مقدمہ درج انہوں نے کہا کہ اب ایک نئی چیز ہوگی کہ برطانیہ بھارتی دباﺅ کا اثرزائل کرنے کیلئے نفرت انگیز تقاریر کاچھوٹاموٹاکیس شروع ہوجائے گااور لوگوں کو کہیں گے کہ آئیں جی بیان دیں،شواہدفراہم کریں وغیرہ وغیرہ۔

مزید :

برطانیہ -