پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: رفیق رجوانہ

پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: رفیق ...
پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دھرنے کی اجازت دینے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دونوں فریق پاکستانی ہیں، امید ہے فیصلہ بھی اچھا ہی ہو گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر رفیق رجوانہ سے دھرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہو گئیں۔“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، دھرنے والے بھی پاکستانی ہیں اور حکومت بھی، اس لئے امید ہے کہ فیصلہ بھی اچھا ہی ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے، دھرنوں کی ضرورت نہیں۔

مزید :

لاہور -