2013ءمیں آلو کی قیمت 80روپے اور آج 25روپے فی کلو ہے : وزیر اعظم نواز شریف

2013ءمیں آلو کی قیمت 80روپے اور آج 25روپے فی کلو ہے : وزیر اعظم نواز شریف
2013ءمیں آلو کی قیمت 80روپے اور آج 25روپے فی کلو ہے : وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءکی نسبت ملک میں مہنگائی بہت حد تک کم ہوئی ہے اور ملک روز بروز ترقی کی جانب جا رہا ہے ۔”آلو “25روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے ۔ 

مسلم لیگ نواز کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اسلام آباد میں ن لیگ کی مرکزی کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ پچھلے دور حکومت اور ہمارے دور کی مہنگائی کا حساب لگا کر بتائیں تو” انہوں نے مجھے بتایا کہ 2013 ءمیں آلو کی قیمت 80روپے کلو تھی اور آج آلو 25روپے کلو مل رہا ہے“ ۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے تو مجھے کہا تھا کہ آج آلو کی قیمت 20روپے فی کلو ہے مگر میں اپنے پاس سے پانچ روپے بڑھا کر آپکو بتا رہا ہوں ۔”آج پیاز کی قیمت دیکھ لیں ، سبزیوں کا موازنہ کر لیں ، اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے دور میں مہنگائی بہت حد تک کم ہوئی ہے “۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو  بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں ’’وہ ‘‘ کے پی کے میں بھی حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور وہاں بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت ہو گی ۔

نواز شریف نے پارٹی صدر اوروزیر اعظم پاکستان منتخب کرانے پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید :

قومی -