پاکستانی وی جے اور اداکارہ نوین وقار نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی آفر مسترد کردی

کراچی( آن لائن )پاکستانی وی جے اور اداکارہ نوین وقار نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی آفر مسترد کردی اداکارہ نوین وقار کو مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب ان کا ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کیا جانے والا کامیاب ڈرامہ ’ہمسفر‘ سامنے آیا جس میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد نوین نے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں ’عینی کی آئے گی بارات‘ اور ’الوداع‘ شامل ہیں، انہوں نے 2013 میں آمنہ شیخ کے ساتھ پاکستانی فلم ’جوش‘ میں ڈیبیو بھی کیا۔
زندگی میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوں ، یہ کوئی بری بات نہیں: ہرتیک روشن
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 31 سالہ نوین وقار نے اپنی زندگی اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم سے معذرت کرنے کے حوالے سے بات کی۔نوین سے جب سلور سکرین پر فلم کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کسی بات کی جلدی نہیں، جب صحیح وقت اور صحیح کردار میرے سامنے آیا میں ضرور کروں گی، مجھے گزشتہ سال نومبر میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی کے ہمراہ ایک فلم میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم اس وقت میں اپنے ڈرامے سایہ دیوار بھی نہیں کی شوٹنگ میں مصروف تھی جس کے باعث میں نے اس آفر سے معذرت کرلی اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا کیا کیوں کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری اب آگے بڑھ رہی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میں ایسی فلموں میں کام کروں کو اس انڈسٹری کو بہتر کرنے میں مدد کریں‘۔