الیکشن 2018 کے لئے افسران کی تربیت شروع

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کے لئے افسران کی تربیت شروع کر دی ۔ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے منگل کے روز اسلام آباد میں ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن 2018 میں بائیومیٹرک مشین کا استعمال تجربات کی کامیابی کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 کے نئے افسران کی تربیت شروع کر دی گئی ہے دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں کے 28 افسران پانچ ہفتوں کے لئے تربیت حاصل کریں گے ۔