نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب کیلئے 2نومبر کو طلب کر لیا

نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب کیلئے ...
نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب کیلئے 2نومبر کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہلی ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 2نومبر کو طلب کر لیا۔

ابتک نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے مسلم لیگ نواز کی جانب سے دائر ریفرنسز پر جواب لینے کیلئے دونوں رہنماﺅں کو 2نومبر کے روز پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

پاک فوج کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری سمیت دیگر چھ رکن قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین آئین کے آرٹیکل 63پر پورا نہیں اترتے لہذٰا انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے خلاف سپیکر سردار ایاز صاد ق نے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی کیلئے ارسال کیا تھا جس پر آج الیکشن کمیشن نے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین 2نومبر کو کمیشن کے سامنے ذاتی بزات خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے حاضر ہوں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا 

کمیشن نے نوٹس کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ 2نومبر کو دوپہر تین بجے جواب داخل کرنے کیلئے پیش ہوں بصورت دیگر ریفرنس پر فیصلہ سنادیا جائے گا ۔
یاد رہے عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہونے پر 2نومبر کو ہی اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید :

قومی -