پاک، چین اقتصادی راہداری کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں: ڈی جی آئی بی

پاک، چین اقتصادی راہداری کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں: ڈی جی آئی بی
پاک، چین اقتصادی راہداری کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں: ڈی جی آئی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہدای کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں اور اس منصوبے سے متعلق جب بھی کوئی سیکیورٹی الرٹ آئے تو متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد دھرنے سے پہلے عمران خان کی گرفتاری کا امکان
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹری کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف’را‘،این ڈی ایس سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شامل منصوبوں کو دیکھ رہے ہیں اور ان سے متعلق جب بھی کوئی سیکیورٹی الرٹ آئے تو متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ تین سال میں 5002 خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کئے جس دوران 865 دہشت گرد گرفتاراور 171 مارے گئے۔

قصور میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ لگ گیا، مقدمہ درج
ڈی جی آئی بی نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹس پرسیکیورٹی میں نقائص کی نشاندہی بھی کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تکنیکی معاونت جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -