بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشتبہ شخص گرفتار ، نقشے برآمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار شخص افغان شہریت رکھتا ہے اور اس کے قبضے سے نقشے برآمد ہوئے ہیں جبکہ یہ فارسی کے علاوہ کوئی زبان نہیں جانتا۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے مشتبہ شخص کو پارکنگ میں گھومنے پر گرفتار کیا جسے حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔