کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ رضا کاروں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی لی جائیں گی۔