نئی پاکستانی ائیر لائن میدان میں آگئی ،پروازیں کب سے شروع ہو رہی ہیں اور کیا نام رکھا گیا ہے ؟آپ بھی جانئے

نئی پاکستانی ائیر لائن میدان میں آگئی ،پروازیں کب سے شروع ہو رہی ہیں اور کیا ...
نئی پاکستانی ائیر لائن میدان میں آگئی ،پروازیں کب سے شروع ہو رہی ہیں اور کیا نام رکھا گیا ہے ؟آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں نئی ائیر لائن کو کام کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیا گیا،سیرینے نامی نجی ائیر لائن کمپنی کو ائیر ٹریول حکام نے کام کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیا ۔

بھارت کیلئے ایک اور جھٹکا، چین نے ایران کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیدی
مقامی اخبارایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرائے گئے منصوبے کے مطابق نجی ائیر لائن رواں سال نومبر یا دسمبر سے اندرون ملک پروازوں کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کردے گی ۔حکومت نے رواں سال مارچ کے مہینے میں لائسنس جاری کیا تھا جس کے تحت سیرینے ائیر لائن پاکستان میں ہیڈ کوارٹر بنا کر کام شروع کرے گی ۔تاحال نجی کمپنی کو ائیر آپریٹر سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا جس کے بغیر کمپنی فلائٹ آپریشن شروع نہیں کر سکتی ،یہ سر ٹیفکیٹ ائیر لائن کی جانب سے سول ایو ایشن اتھارٹی کو جمع کرائے گئے بزنس پلان کے مطابق طیارے لینے کے بعد ملے گا ۔نجی ائیر لائن کے حکام پاکستان سے امریکہ جانے کے لیے 5بوئنگ737-800s سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت سے خریدے گی،نجی کمپنی کی جانب سے خریدے جانے والے طیارے بوئنگ کمپنی کے جدید ترین مسافر طیارے ہیں ۔

قانون کے مطابق کسی بھی نجی ائیر لائن کمپنی کوقائم کرنے کے لیے کم سے کم تین مسافر طیارے رکھنے ضروری ہیں ۔سرینے ائیر لائن اندرون ملک کے تمام روٹس پر کام کرے گی جن میں کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور ،کوئٹہ اور ملتان شامل ہیں ۔سول ایوی ایشن قانون کے مطابق کسی بھی ائیر لائن کو انٹر نیشنل پروازوں کے حصول کے لیے ایک سال تک اندرون ملک فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ چلانا ضروری ہے ۔اس وقت اندرون ملک پروازوں کے لیے تین ائیر لائن کام کر رہی ہیں جن میں پی آئی اے ،شاہین ائیر لائن اور ائیر بلیو شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -