’’میں شارخ خان جیسا دکھتاہوں ‘‘

’’میں شارخ خان جیسا دکھتاہوں ‘‘
’’میں شارخ خان جیسا دکھتاہوں ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے میں چائے کی دکان پر کام کرنے والے اس چائے والے کی خوبصورتی کا چرچا نہ صرف علاقے میں ہے بلکہ اب سوشل میڈ یا پر بھی اس کی خوبصورتی کے چرچے ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ارشد خان کو دیگر اداکاروں کے ساتھ جوڑرہے ہیں جبکہ کچھ کا کہناہے کہ وہ ان سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ارشد خان چائے والے کا کہناہے کہ اسے معلوم ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکاہے اس کے دوست اسے اس کی تصویریں دکھا رہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ارشد کا کہناتھا کہ وہ ’شارخ خان ‘جیسا دکھتاہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی لڑکیاں یہاں آتی ہیں اور اسے کہتی ہیں کہ اس کی آنکھوں کی تعریف کرتی ہیں لیکن کبھی کچھ نہیں ہوا لیکن اچانک یہ سب کچھ ہو گیا اور وہ مشہورہو گیاہے ۔اس کا کہناتھا کہ وہ تین مہینوں سے چائے کی دکان پر کام کر رہاہے جبکہ اس کا تعلق مردان سے ہے ۔

مزیدپڑھیں:بچی یا عجوبہ؟ کیا آپ یقین کریں گے اس بچی کی رگوں میں خون نہیں بہتا بلکہ پانی بہتا ہے، یہ کیسے اور کیوں ممکن ہے؟جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر عش عش کر اُٹھیں گے

واضح رہے کہ اسلام آباد میں فوٹوگرافر جویریہ علی اتوار بازار میں تصاویر اتار رہی تھیں کہ ان کی نظر اس چائے والے لڑکے پر پڑی۔جویریہ علی نے اس لڑکے کی تصویر اتار کر کے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی جس کے بعد چائے والا راتوں رات سوشل میڈ یا پرہیرو بن گیا اور ہر طرف اس کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے۔چائے والے کی خوبصورتی کے چرچے نہ صرف پاکستان میں ہوئے بلکہ سرحد پار بھی اس کی تعرفیں ہوتی رہیں اور بھارت کے مختلف لوگوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کی تصویر کو شیئر کیا۔

مزید :

تفریح -