نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد سام سنگ کی زوردار واپسی، اب کس قسم کا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے؟ ایسی خبر جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی

نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد سام سنگ کی زوردار واپسی، اب کس قسم کا موبائل فون متعارف ...
نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد سام سنگ کی زوردار واپسی، اب کس قسم کا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے؟ ایسی خبر جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے نوٹ 7 کے افسوسناک حشر کے بعد موبائل فون ٹیکنالوجی میں ایک انقلاب برپا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک ایسی نئی قسم کی چپ پر کام شروع کردیا گیا ہے جو ناصرف موبائل فون کے پروسیسر کی رفتار کو غیر معمولی حد تک بڑھادے گی بلکہ اس کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بھی تقریباً نصف رہ جائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قسم کی چپ متوقع طور پر اگلے سال سام سنگ کے گیلیکسی S8 سمارٹ فو ن کا حصہ ہوگی۔ سام سنگ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بھی کہاگیا ہے کہ اگلے سال کے آغاز میں 10 نینومیٹر کی نئی چپ کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں کہ سام سنگ کوالکوم کمپنی کی سنیپ ڈریگن 830 دس نینو میٹر چپ تیار کرنے والی واحد کمپنی ہوگی، اور یہ چپ 2017ءکے آغاز میں گلیکسی S8 سمارٹ فون میں پہلی دفعہ استعمال ہو گی۔ اس چپ پر پہلے کی نسبت 27 فیصد زیادہ الیکٹرونک ڈیوائس نصب کئے جاسکیں گے جبکہ یہ 40 فیصد کم توانائی استعمال کرے گی۔

پکسل سمارٹ فونز ”واٹر رزسٹنٹ“ ہیں یا نہیں؟ گوگل نے ایسی تفصیلات بتا دیں جنہیں سن کر بہت سے صارفین۔۔۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد سام سنگ کی کوشش ہے کہ گلیکسی S8 کو کامیاب ترین پراڈکٹ بنایا جائے۔ نئے موبائل فون کے لانچ کئے جانے کے متعلق کمپنی کی جانب سے عنقریب اعلان متوقع ہے۔ نئی الیکٹرونک چپ کے علاوہ اس میں ڈبل لینر کیمرہ بھی ہوگا جبکہ ہوم بٹن کا ڈیزائن بھی تبدیل کیا جائے گا۔ نئی قسم کی ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی کے باعث اس کی سکرین کا کنسنٹریشن بڑھایا جائے گا جس کی وجہ سے تصاویر اور ویڈیو پہلے سے بہت زیادہ صاف اور واضح نظر آئیں گی، اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس کا ڈسپلے تھری ڈی افیکٹ پیدا کرے گا۔

پہلی بار متعارف کروائی جانے والی 10 نینو سمارٹ چپ اور دیگر طاقتور فیچرز کی وجہ سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی S8 حریف کمپنی ایپل کی جانب سے اپنی سمارٹ فون ٹیکنالوجی کی 10ویں سالگرہ پر متعارف کروائے جانے والے نئے ماڈل کو کہیں پیچھے چھوڑ جائے گا۔