وسطی ایشیا کی تجارت پر پاکستان کو مبصر کا درجہ دینے کا فیصلہ تجارت کیلئے سود مند ثابت ہوگا:وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کیلئے امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فرومین کو خوش آمدید کہتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وسطی ایشیا کی تجارت پر پاکستان کو مبصر کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔
.وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیفا کی یہ آٹھویں میٹنگ پاکستان اور امریکہ دونوں کیلئے ثمر آور ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور ہم چاہتے ہیں کے ان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہیے،یہ دونوں ممالک کی خصوصی دلچسپی سے پانچ سالوں میں تجارتی حجم 5بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں :نواز شریف
امریکی سفیر مائیکل فرومین نے کہا ہے کہ پاکستان نے تین سال میں ناقابل یقین ترقی حاصل کی ہے،سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے جو سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے ضروری ہے،حکومت پاکستان کی خصوصی کوششوں سے جی ڈی پی گروتھ بھی بڑھا ہے،آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کے مستقبل بارے مثبت اشارہ دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے وقف املاک کے حقوق (آئی پی آر)کے حوالے سے خاصی پیش رفت حاصل کی ہے اور امریکی گورنمنٹ کی واچ لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے،وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد پر زور دیا کہ امریکہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اچھا خاصا مناقع کما سکتی ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں میگا توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں. ہماری توانائی کی صورتحال بہت بہتر ہوا ہے اور ہم سال 2018 ءمیں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے قابل ہو جائیں گے،پاکستانی ٹیکسٹائل میں مزید بہتری آئیگی،ہماری کوشش ہوگی کہ امریکی منڈیوں تک ترجحی بنیادو پر رسائی حاصل کی جائے۔
امریکی وفد میں سفیر ڈیوڈ ہیل،ایرن فراٹسچی بیروز،زیبا ریاض الدین اور روب گرورک شامل تھے۔پاکستان کی طرف سے وزیر تجارت انجینئر خرم ذستگیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔