الیکشن کمیشن کا ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ متعلقہ سرکاری ادارے چھان بین کے عمل میں معاونت کریں گے۔