سائنسدانوں نے بانجھ افراد کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی، تاریخی تحقیق میں انقلابی علاج دریافت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس کی خیرہ کن ترقی پہلے ہی انسانی عقل کو حیران کر رہی تھی، اب سائنسدانوں نے ایسا کرشمہ کر دکھایا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے سپرم اور بیضے کے بغیر ہی بچہ پیدا کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ ان تجر بات میں ایک چوہے کی جلد سے سپرم اور بیضے بنائے گئے، جن کے ملاپ سے ایک بے بی چوہا پیدا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ذی روح ہے جو جلد کے خلیوں سے پیدا ہوا ہے۔ جاپانی سائنسدانوں کی اس کامیابی سے اس بات کے روشن امکانات پیدا ہو گئے ہیں کہ اب انسان بھی بغیر ماں باپ کے پیدا کیے جا سکیں گے۔اس کے لیے محض کسی ایک شخص کی جلد درکار ہو گی جس سے لیبارٹری میں سپرم اور بیضے تیار کیے جائیں گے اور ان سے بچہ پیدا کر لیا جائے گا۔
ہسپتال میں بچی کی پیدائش، ڈاکٹر نے منہ کا معائنہ کیا تو زبان دیکھ کر دنگ رہ گئے، آخر ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
دی میٹرو کے مطابق یہ تحقیق گزشتہ روز جریدے”نیچر“ میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق جلدی خلیوں سے پیدا ہونے والا یہ چوہے کا بچہ افزائش نسل کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدان اس سے قبل بھی لیبارٹری میں سپرمز پیدا کرنے کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے بیضہ پیدا کرنے کا کامیاب مظاہرہ بھی کر ڈالا ہے اور اس کے بعدلیبارٹری میں پیدا کیے گئے سپرم اور بیضے کے ملاپ سے یہ بچہ بھی پیدا کر دیا ہے جو مکمل صحت مند ہے۔سائنسدانوں نے ایک چوہے کی دم سے یہ خلیے لیے تھے اور انہیں بالغ خلیوں کو ایک بار پھر سپرم اور بیضے میں تبدیل کیا۔ لیبارٹری میں پیدا کیے گئے تمام بیضے صحت مند اور افزائش نسل کے قابل نہیں تھے تاہم ان میں کئی ایسے تھے جو بچے کی پیدائش کی صلاحیت رکھتے تھے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہمیں چوہے کے ان مصنوعی انڈوں کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہو گی کیونکہ مستقبل میں یہ طریقہ کار انسانوں میں بھی اس طریقے سے بچے پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔“