97شادیاں کرنے والے مَرد نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا حیرت میں ڈوب گئی ,تفصیلات مَردوں کو پریشان کردیں گی

ابوجہ (نیوز ڈیسک) اکثر مردوں کے لئے تو ایک شادی بھی ایسا پہاڑ ثابت ہوتی ہے کہ جسے سر کرنا وبال جان بن جاتا ہے لیکن نائجیریا سے تعلق رکھنے والے محمد بیلو ابوبکر کو دیکھئے، اس کی پہلے ہی 97بیویاں ہیں اور اب جبکہ اس کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، اس نے ایک اور شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ 92 سالہ محمد بیلو وفات پاگیا ہے لیکن اب اس کی جانب سے ایک بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ناصرف زندہ سلامت ہے بلکہ ایک اور شادی کی تیاری کررہا ہے۔ یہ شخص نائیجر صوبے کے شہر بائیڈا سے تعلق رکھتا ہے اور اب تک 100 سے زائد خواتین سے شادی کرچکا ہے، جبکہ بیک وقت 97 بیویوں کا شوہر ہونے کے باوجود یہ مذہبی رہنما ہونے کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔ اس کے بچوں کی تعداد 185سے زائد ہے جن میں سے کچھ کی وفات بھی ہوچکی ہے۔
آدمی تین سال تک اپنی مردہ بیوی اور بچے کی لاشوں کے ساتھ رہتا رہا ،کیا سمجھ کر ایسا کرتا رہا؟جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا
محمد بیلو کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد اس نے وین گارڈ اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ان لوگوں کی طرف سے پھیلائی گئی ہے جو اس کے وسیع و عریض کنبے سے حسد میں مبتلا ہیں اور انہیں مزید شادیوں سے روکنا چاہتے ہیں۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ شادیاں کرتے چلے جانا ایک مشن ہے جو قدرت کی جانب سے اس کے ذمہ لگایا گیا ہے اوروہ موت تک اسے جاری رکھے گا۔
نائجیرین میڈیا کے مطابق اس شخص نے اب تک 107 خواتین سے شادی کی ہے جن میں سے 97 اب بھی اس کی بیویاں ہیں۔ محمد بیلو کو 2008ءمیں اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب ایک بیان میں اس نے کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی پابندی نہیں ہے بلکہ ہر مرد اپنی طاقت اور صلاحیت کے مطابق جتنی چاہے شادیاں کرسکتا ہے۔ اس وقت اس کی بیویں کی تعداد 86 تھی اور عدالت نے اسے اس شرط پر رہا کردیا کہ وہ ان میں سے 82 کو طلاق دے دے گا، لیکن رہا ہونے کے بعد اس نے ایک کو بھی طلاق نہ دی۔