نوازشریف نے نوازشریف کیساتھ مقابلے کے بعدنوازشریف کومنتخب کرلیا،مبارکباد پیش کرتا ہوں: شفقت محمود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف نے نوازشریف کیساتھ مقابلے کے بعدنوازشریف کومنتخب کرلیا،مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشفقت محمود نے کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے نوازشریف اپنے آپ کواحتساب کیلیے پیش نہیں کریں گے،تحریک انصاف پاناما پیپرز کے معاملے پرعوام کی عدالت میں جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے نوازشریف کیساتھ مقابلے کے بعدنوازشریف کومنتخب کرلیا،نوازشریف نے احتساب کے لیے خود کو پیش نہیں کیا،عمران خان نے نوازشریف سے سوالات پوچھے ہیں،نوازشریف کے ذہن پرعمران خان سوارہیں،ن لیگ کو مبارک باد دیتا ہوں۔