نیوٹیک کا تربیت کے اختتام پر گھسے پٹے روایتی اور نام نہاد امتحان کی بجائے ترقی یافتہ ممالک کی طرح assessmentکا جدید ترین نظام شروع کرنے کا فیصلہ

نیوٹیک کا تربیت کے اختتام پر گھسے پٹے روایتی اور نام نہاد امتحان کی بجائے ...
نیوٹیک کا تربیت کے اختتام پر گھسے پٹے روایتی اور نام نہاد امتحان کی بجائے ترقی یافتہ ممالک کی طرح assessmentکا جدید ترین نظام شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد و ہیڈ کوارٹر سمیت لاہور ، کوئٹہ، کراچی اورپشاور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے ۔ 

کانفرنس میں اعلیٰ معیاری تربیت و ہنر کی جانچ اور امتحان کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیوٹیک نے تربیت کے اختتام پر گھسے پٹے روایتی اور نام نہاد امتحان کی بجائے ترقی یافتہ ممالک کی طرح assessmentکا جدید ترین نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نوے فیصد امتحان پریکٹیکل ٹیسٹ اور دس فیصد انٹرویو کی صورت میں ہوگا۔ اور تین ممتحن (Assessors) میں سے دو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہوں گے ۔ اس نظام کے تحت زیر تربیت نوجوانوں کا اصل ہنر نکھر کر سامنے آئے گا جس سے ان کی ہنر مندی کا معیار بہت بہتر ہوگا اور اس کے نتیجے میں انہیں ملنے والے سر ٹیفکیٹ کی دنیا بھر میں ساکھ قائم ہوگی اور نیوٹیک کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو دنیا بھر کے ممالک میں آسانی سے روزگار مل سکے گا ۔ پاکستان میں مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور انڈسٹریل سیکٹر نے نیوٹیک کے وضع کردہ اس سسٹم کو بہت سراہا ہے۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ پچھلے منعقد ہ ہنر مندی مقابلوں سے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور نوجوانوں کا فنی تربیت کی طرف رجحان میں نمایاں اضافہ بھی ہوا ہے ۔ نیوٹیک 26اکتوبر سے ملک بھر میں زونل لیول پر ہنر مندی مقابلے منعقد کروارہا ہے جس میں وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ فیز تھری کے زیر تربیت تقریباً25ہزار لڑکے اور لڑکیاں مختلف فنون میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے جس سے ان کے ہنر میں مزید بہتری آئے گی ۔ زونل مقابلوں میں جیتنے والوں کو نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ زونل لیول کے بعد صوبائی سطح پر بھی ہنر مندی مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

مزید :

لاہور -