پاکستان کا افغانستان کے امن عمل میں کردارقابل ستائش ہے:اٹلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا ہے،اطالوی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان کے امن عمل میں کردارقابل ستائش ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا ہے،پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹر ی خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کی،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی کے وفد نے افغانستان میں امن عمل پر پاکستان کا کردارسراہا،اٹلی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بریف کیا گیا،دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات کی گئی،دو طرفہ سیاسی،معاشی،دفاعی ،تعلیمی تعاون پر بات کی گئی،دورے کے دوران پاکستان اور اٹلی کے دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔