2نومبر کو دکھائیں گے کہ باشعور قوم کیا ہوتی ہے ،اس مرتبہ جدہ پرواز کا بھی موقع نہیں ملے گا:جہانگیر ترین

2نومبر کو دکھائیں گے کہ باشعور قوم کیا ہوتی ہے ،اس مرتبہ جدہ پرواز کا بھی موقع ...
2نومبر کو دکھائیں گے کہ باشعور قوم کیا ہوتی ہے ،اس مرتبہ جدہ پرواز کا بھی موقع نہیں ملے گا:جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہاہے کہ 2نومبر کو دکھائیں گے کہ باشعور قوم کیا ہوتی ہے ،اس مرتبہ جدہ پرواز کا بھی موقع نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کے بعد دنیا بھر کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ،پاناما لیکس کے ذریعے وزیر اعظم اور انکے خاندان کا حقیقی چہرہ قوم نے دیکھا، 2نومبر کو دکائیں گے کہ باشعور قوم کیا ہوتی ہے ،اس مرتبہ جدہ پرواز کا بھی موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 3سال میں حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،6 سے 8ارب روپے یومیہ قرض لینے کے باوجود برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کمی آئی،حکومت نے کسان کا معاشی قتل عام کیا اور زراعت کا جنازہ نکالا،پہلی مرتبہ زرعی ترقی کی شرح صفر سے بھی 2 درجے نیچے گری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -