بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار،سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد نیا شوشہ چھوڑ دیا

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے پہلے تو پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیااور اسے ثابت کرنے میں ناکامی کا سامنے کرتے ہوئے پوری دنیا میں اپنا منہ کالا کروایا جبکہ اب نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے،بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران چینی جھنڈے برآمد کیے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کچھ مشکوک لٹریچر بھی برآمد کیاہے ۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ مقبوضہ کے کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران 700گھروں کی تلاشی لی گئی اور یہ عمل تقریبا 12گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران 44افراد کو حراست میں لیا گیاہے ۔گرفتار معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج نے انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے کہا ان کے دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کے عمل کے دوران چین اور پاکستان کے جھنڈے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے لیٹر پیڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اس سے قبل بارہ مولا میں فوجی کیمپ پر حملے کا جھوٹا ڈرامہ بھی رچایا جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو ا تھا جس کا بھانڈا بھی بھارتی میڈیا نے خود ہی پھوڑ دیا تھا ۔بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ بارہ مولا میں بھارتی فوجی فرینڈلی فائرنگ کے باعث ہلاک ہوا تھا ۔