گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی پریشر کم کیا جاتا ہے،پنجاب میں ڈیمانڈ کے مطابق 40فیصد گیس کم ہے:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی پریشر کم کیا جاتا ہے،پنجاب میں ڈیمانڈ کے مطابق 40فیصد گیس کم ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی پریشر کم کیا جاتا ہے،پنجاب میں ڈیمانڈ کے مطابق 40فیصد گیس کم ہے،حکومت نے 8لاکھ نئے کنکشن مہیے کیے ہیں،رات 11سے صبح5بجے تک گیس کم ہوگی،رات کو پریشر کم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میںتوانائی کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،متعدد توانائی کے منصوبے جلد مکمل کرلیے جائینگے،2018ءمیں ملک سے لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔