نیشنل بینک اور EFUلائف کے ملبین بینک ایشورنس کے لیے اشتراک

نیشنل بینک اور EFUلائف کے ملبین بینک ایشورنس کے لیے اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)سب سے بڑے قومی بینک،نیشنل بینک آف پاکستان نے حال ہی میں ملک کی ممتاز لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک،EFUلائف کے ساتھ بینک ایشورنس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بینک ایشورنس کی مارکیٹ میں مسلسل وسعت کے تناظر میں شراکت قائم کرنے کے لیے اس معاہدے پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط کی اس تقریب میں مدثر ایچ خان، /SEVP گروپ چیف ، CRBG ،نیشنل بینک آف پاکستان اور حسین ساچک ، ڈائریکٹر بینک ایشورنس ، EFUلائف شریک ہوئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مدثر ایچ خان، گروپ چیف ،CRBG نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان اور EFUلائف نے ،نیشنل بینک آف پاکستان کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعےEFUلائف انشورنس پروڈکٹس فروخت کرنے اور پورے ادارے میں کراس سیلز کلچر متعارف کرانے کے لیے بینک ایشورنس کے معاہدے میں شمولیت کے ذریعے باہم اشتراک کیا ہے۔ یہ اشتراک نیشنل بینک آف پاکستان کے کلائنٹس کی بچتوں اور تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددفراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید اضافہ کیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان اپنے کسٹمرز کے لیے قدروقیمت اور سہولت پیدا کرنے پر یقین رکھتاہے اور جدت آمیز مالیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔نیشنل بینک آف پاکستان ، پاکستان کاسب سے بڑا قومی ملکیتی مالیاتی ادا رہ ہے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت صارفین کی وسیع ترین بنیاد کے ساتھ ملک کے تمام گوشوں میں اس کی وسیع ترین موجودگی ہے جونیشنل بینک آف پاکستان کو کاروبار کے لیے موزوں ترین جگہ بناتی ہے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حسین ساچک ، ڈائریکٹر بینک ایشورنس ، EFUلائف نے کہا کہ EFUلائف ملک میں لائف انشورنس کی فراہمی سے وابستہ ایک ممتاز نجی ادارہ اور EFUگروپ کا حصہ ہے جو پاکستان میں سب سے بڑی جنرل انشورنس کمپنی EFUجنرل اور ایک اسپیشلائزڈ ہیلتھ انشورنس کمپنی EFU-Allianzہیلتھ پر مشتمل ہے۔ یہ تینوں کمپنیاں مل کر پاکستان کا سب سے بڑا انشورنس گروپ بناتی ہیں جو کیئرنگ اور شیئرنگ کی 80سالہ تاریخ رکھتاہے۔ پرائیویٹ لائف انشورنس سیکٹر میں ایک نمایاں لائف انشورر کی حیثیت سے ہمارا مارکیٹ شیئر دسمبر2015کے مطابق پریمیم کی مجموعی آمدنی کی بنیاد پر 42% اور اثاثوں کے حجم کی بنیاد پر 48%ہے۔ انہوں نے مزید اضافہ کیا کہ JCR VISکی طرف سے EFUلائف کو تفویض کردہ کریڈٹ ریٹنگ 'AA+'(ڈبل اے پلس) جب کہ مستقبل کی توقعات کے حوالے سے تفویض کردہ ریٹنگ ’’مستحکم‘‘ (Stable)ہے جو کمپنی کے کیپیٹلائزیشن کے مستحکم درجے کے ساتھ ساتھ انڈر رائٹ کیے گئے رسکس کی نوعیت اور پالیسی ہولڈرز کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے کی انتہائی زبردست اہلیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان جیسے اعتماد، دیانت اور معیاری خدمت کے ہم معنی برانڈ کے ساتھ اشتراک ایک تاریخ ساز موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ ہمارا اشتراک ، جو ملک کے نمایاں ترین مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے ، ہمیں بینک ایشورنس پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کا ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ EFUلائف میں ہم اپنے کسٹمرز کو ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہمیشہ مختلف ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے ان تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم پُر امید ہیں کہ یہ شراکت دونوں پارٹنرز کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ا س تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان اور EFUلائف کے افسران نے بھی شرکت کی جن میں سید طارق حسن SVP۔ ونگ ہیڈ، عدنان احمد AVP۔پروڈکٹ منیجرBanca، شعیب حسین رند، منیجر۔مارکیٹنگ اینڈ سیلز، سہیل احمد۔Bancaآپریشنز ، جب کہ EFUلائف کی طرف سے کامران انصاریCEO-Allianz EFU، محترمہ سمیرہ فاروق ہیڈ آف بینک ایشورنسAllianz EFUشامل ہیں۔