شامی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ،افتتاحی میچ آفتاب قرشی کے نام

شامی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ،افتتاحی میچ آفتاب قرشی کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کا علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول نے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی، چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ محمد سلمان خان، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول، سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی، انٹرنیشنل نیشنل کھلاڑی موجود تھے۔ آفتاب قرشی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ عبدالوحید نے 44، عبدالوحید سینئر 98 رنز ناٹ آؤٹ اور محسن آفتاب قرشی نے 61 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے محمد افضل نے 1/48 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں شاہ جمال گرین 19.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔ عرفان سلیمان نے 37، سلمان خالد 28 اور محمود احمد نے 23 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے مطلوب شاہ نے 4/23، ملک جاوید 1/19، سید فراز حسین 1/7 اور محسن آفتاب نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، پروفیسر ناصر حسین امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔
میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی عامر الیاس بٹ نے عبدالوحید سینئر کو مین آف دی میچ کا انعام دیا محمد سلمان خان ہمراہ تھے۔