3 ماہ قبل صحرا میں لاپتہ ہونے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں بالآخر مل گئیں، اپنے آخری لمحوں میں کیا کررہے تھے کہ موت ہوگئی، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

3 ماہ قبل صحرا میں لاپتہ ہونے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں بالآخر مل گئیں، ...
3 ماہ قبل صحرا میں لاپتہ ہونے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں بالآخر مل گئیں، اپنے آخری لمحوں میں کیا کررہے تھے کہ موت ہوگئی، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں تین ماہ قبل گم ہوجانے والے نوجوان جوڑے کا بالآخر سراغ مل گیا ہے، لیکن تین ماہ کی تلاش کے بعد دونوں ایسی حالت میں ملے ہیں کہ دیکھنے والے دل تھام کر رہ گئے ہیں۔

دی مرر کے مطابق 20 سالہ ریچل نگوئن اور ان کے 21 سالہ دوست جوزف اوربیسو کیلیفورنیا کے جاشوا ٹری نیشنل پارک نامی جنگل میں تین ماہ قبل لاپتہ ہوئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب ان کی لاشیں مل گئی ہیں، ایسی حالت میں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لپٹے ہوئے ہیں، گویا انہوں نے ایک دوسرے کی بانہوں میں زندگی کی آخری سانسیں لیں اور اکٹھے دنیا سے رخصت ہوئے۔

ان دونوں کی گمشدگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاش کا عمل شروع ہوا تو پولیس کو ان کی کار ایک مشہور جنگلی راستے میز لوپ کے قریب ملی تھی۔ اس علاقے میں تلاش کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔ بالآخر گھنے جنگل میں ایک جگہ پلاسٹک کی بوتلیں اور کھانے کے ریپر ملے تو سرچ ٹیم کو ان کی تلاش میں کچھ رہنمائی ملی۔

کرد فورسز کا آپریشن، داعش کی قید سے اس خاتون کو چھڑاڈالا تو باہر نکلتے ہی اس نے پہلا کام کیا کیا؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

جوزف کے والد گلبرٹ کا کہنا تھا ”مجھے یقین تھا کہ وہ مجھے مل جائیں گے لیکن میں نے تصور نہیں کیا تھا کہ وہ ایسی حالت میں ملیں گے۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے آخری سانسیں ایک دوسرے کی بانہوں میں لیں۔“

جاشوا ٹری نیشنل پارک کے ترجمان جارج لینڈ نے بتایا کہ غالباً یہ نوجوان جوڑا جنگل میں اپنا راستہ بھول بیٹھا تھا اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ راستے کی تلاش میں ایک دائرے میں بھٹکتے رہے تھے، کیونکہ جنگل میں کھوجانے والوں کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...