کینسر اور چینی کے درمیان کیا تعلق ہے؟9 سال تک مسلسل تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بالآخر جواب دے دیا، وہ بات جو ہر پاکستانی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

کینسر اور چینی کے درمیان کیا تعلق ہے؟9 سال تک مسلسل تحقیق کے بعد سائنسدانوں ...
کینسر اور چینی کے درمیان کیا تعلق ہے؟9 سال تک مسلسل تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بالآخر جواب دے دیا، وہ بات جو ہر پاکستانی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کے نقصانات کے بارے میں آپ نے پہلے بھی بہت کچھ سن رکھا ہوگا لیکن شاید ایسی لرزہ خیز بات کبھی نہ سنی ہو کہ یہ کینسر کے سوئے ہوئے خلیوں کو جگاتی ہے اور کینسر کی رسولیوں کو پھلنے پھولنے کیلئے خوراک فراہم کرتی ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق یہ انتہائی تشویشناک انکشاف 9سال تک جاری رہنے والے اس تحقیقاتی پراجیکٹ کا نتیجہ ہے جو وی آئی بی، کے یو، لوون اور وی یو بی نامی تحقیقاتی اداروں نے حال ہی میں مکمل کیا ہے۔ اس تحقیق کے نتیجے میں پہلی بار یہ بات پوری تفصیلات کے ساتھ سامنے آئی ہے کہ کس طرح میٹھا کینسر کی رسولیوں کی پرورش میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پیاز کا وہ حیران کن استعمال جو آپ کی زندگی بدل دے گا

سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کا کام 2008ءمیں شروع ہوا، جس کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ عام عضلات کے برعکس کینسر کی رسولیاں میٹھے کی مدد سے کیونکرانتہائی تیزی کے ساتھ بڑھتی اور پھلتی پھولتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں پہلی بار میٹھے اور کینسر کے خلیات کی افزائش میں تعلق واضح طور پر سامنے آیا ہے۔ 

تحقیق کار پروفیسر یوہان فیولین کا کہنا تھا ”ہماری تحقیق میں پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ کس طرح کینسر کے خلیے غیر معمولی طور پر میٹھے کو استعمال کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں کینسر کی رسولیوں کے پھلنے پھولنے اور جسم میں پھیلنے کا عمل وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دور رس نتائج ہوں گے، خصوصاً کینسر کے مریضوں کیلئے تیار کی جانے والی خصوصی خوراک پر اس کے انتہائی اہم اثرات مرتب ہوں گے۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...