کسانوں کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات طے پانے پر 2 روز سے جاری دھرنا ختم ،مذاکرات ناکام ہوئے تو لاہور آنے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں،دوبارہ آ جائیں گے:صدر کسان اتحاد

کسانوں کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات طے پانے پر 2 روز سے جاری دھرنا ختم ،مذاکرات ...
کسانوں کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات طے پانے پر 2 روز سے جاری دھرنا ختم ،مذاکرات ناکام ہوئے تو لاہور آنے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں،دوبارہ آ جائیں گے:صدر کسان اتحاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسان اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج (بدھ )کے روز ملاقات طے پانے پر اپنے مطالبات کے حق میں 2 روز سے ٹھوکر نیاز بیگ پر جاری دھرنا ختم کردیایا ، کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور نے کہا ہے کہ پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فاضل عدالت کے حکم پر بند کی جانے والی تین شوگر ملیں چلانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کریں گے جبکہ حکومت اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں بھی ہمارا ساتھ دے گی،مذاکرات ناکام ہوئے تو لاہور آنے کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں،دوبارہ آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا ،ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے:محمود خان اچکزئی

کسان اتحاد کونسل کے صدر چوہدری محمد انور نے ٹھوکر نیاز کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری سی سی پی او ،وزیر قانون اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی ہے اور ہماری آج (بدھ کو ) صبح گیارہ بجے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات طے پا گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے نمائندے سی سی پی او آفس میں جمع ہو ں گے جہاں سے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لئے لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہہمار امطالبہ ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کئے جائیں ، بجلی کے بلوں کی مد میں بقایاجات معاف کئے جائیں ، جن شوگر ملوں نے ایک سال سے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں کی ان سے رقم دلوائی جائے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے تین شوگر ملوں کی بندش کے حوالے سے کہا کہ پانچ اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے جس میں فاضل عدالت کے حکم پر بند کی جانے والی تین شوگر ملیں چلانے کی اجازت دینے کی قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ حکومت سپریم کورٹ میں بھی فریق بنے گی اور اپنا وکیل کھڑا کرے گی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ا س سال شوگر ملیں چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ کسان تباہ ہونے سے بچ جائے ۔چوہدری انور نے بتایا کہ ہم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔کسان واپس اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے جبکہ ضلعی عہدیدار یہاں موجود رہیں گے اور صبح مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہمیں لاہور آنے کے لئے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں، ہم دوبارہ آ جائیں گے ۔

مزید :

لاہور -