مسلم لیگ(ن) کی حکومت کسانوں کے جائز مطالبات فوری منظور کرے
لاہور(نمائندہ خصو صی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کے ساتھ ناروا رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرروت اس امر کی ہے کہ کسان جو کہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں سینے سے لگایا جائے نہ کہ انہیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا جائے ۔