حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کوبے نقاب کیا جائے،مولانا اسماعیل

حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کوبے نقاب کیا جائے،مولانا اسماعیل

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے کی سازش میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جسارت کی جرات نہ ہو اور عوام میں پایا جانے والا اضطراب اور تشویش ختم ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں مولانا محمداویس،،مولانا قاری محمدصدیق توحیدی،مولانا محمدزبیر،مولانا حبیب الرحمن ضیاء ،مولانا عزیزالرحمن،محمدابراہیم،حافظ عبیداللہ نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...