ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش کا واقعہ گڈگورننس کی نفی ہے،چودھری سرور

ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش کا واقعہ گڈگورننس کی نفی ہے،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدان کر پشن سے ملک اور جمہوریت کو زخمی کر رہے ہیں ایسے لوگوں کوپکڑ کر جیلوں میں ڈالنا لازم ہو چکا ہے ‘ملک میں لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ سے صرف کر پشن ہے ‘حکمران اداروں کیخلا ف سازشیں کر کے ملک کو کمزور کر رہے ہیں پوری قوم کو انکا راستہ روکنا ہوگا ‘رائے ونڈ کے سر کاری ہسپتال کے باہر خاتون کا بچہ کو جنم دینا گڈ گورننس کا دعویٰ کر نیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ وہ شاہدرہ میں اعجاز حسین بھٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دےئے جانیوالے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سابق ناظم ندیم حیدر بٹ ‘اطہر خان ‘ڈاکٹر آصف ہاشمی اور ملک عر فان سمیت تحر یک انصاف کے دیگر اراکین اور کارکنا ن بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ رائیونڈ ہسپتال کے باہر سڑک پر خاتو ن کا بچی کو جنم دینے کاواقعہ نام نہاد خادم اعلی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، ہسپتال میں ڈاکٹر ، عملے کی کمی اور صحت کی بنیادی سہولتو ں کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمر نواں کا انسانیت کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، حکومتی گڈگورئنس اور ترقی کے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے۔سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں معاشی ناہمواریوں اور کرپشن کے ذریعے عام آدمی کا جینا محا ل کر دیا ہے نواز شریف جمہوریت کو نہیں بچا رہے وہ صرف لوٹی دولت بچانے کے لئے عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...