البیراک کی یوسی130میں صفائی سرگرمی،سکول کے طلبہ کو آگاہی دی

البیراک کی یوسی130میں صفائی سرگرمی،سکول کے طلبہ کو آگاہی دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام منگل کے روز شالامار باغ، یوسی 130 کے علاقے میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی سے قبل علاقے میں سینٹری ورکرز نے مینول سویپنگ کی جس کی نگرانی سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال کر رہے تھے۔علاقے میں قائم البیراک کے آگاہی کیمپ پر گورنمنٹ ہائی سکول، باغبانپورہ کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی جہاں کمیونیکیشنز ٹیم نے سکول بچوں کو روزمرہ زندگی میں صفائی کی اہمیت اور اس کے مثبت نتائج کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا ۔
طلباء سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی گلی محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑے دانوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ سرگرمی کے دوران سکول کے بچوں نے کوڑا ، کوڑے دان میں ڈالنے کا عہد بھی کیا۔ البیراک ٹیم اور طلباء نے سنئیر منیجر کی قیادت میں مقامی رہائشیوں، دکانداروں اور راہگیروں میں آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا۔سرگرمی کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔البیراک اسسٹنٹ منیجر ز سہیل محمود، مبشر تنویر اور سلمان اعجاز اور سینٹری ورکرز اس موقع پر موجود تھے۔