وفاقی حکومت کے دفاع کا وقت گزر گیا،مہرین انور راجہ

وفاقی حکومت کے دفاع کا وقت گزر گیا،مہرین انور راجہ

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عوام نے اسحاق ڈار کا موقف مستر کردیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ وضاحتوں کا نہیں عملی اقدامات کا وقت ہے۔

،چار سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہ ہوسکا اب چند مہینہ میں عوام کی فلاح کے لئے کیا ہوگا،چار سال سے عوام پریشان ہیں اور وفاقی وزیر خزانہ اس پریشانی پر خاموش رہے ہیں اوراب ان کے بولنے کا کیا فائد ہ ہے ، انہوں نے کہاکہ ہر بجٹ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں ، ہر بجٹ کے بعد عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوتا رہا اور اب وفاقی حکومت اپنا دفاع کرنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت کے دفاع کا وقت گزر چکا ہے ،عام انتخاب میں عوام اپنی رائے کا اظہا رکریں گے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے ، اب پیپلزپارٹی ہی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...