بیت المال فنڈ کا کوٹہ مستحق افراد تک باقاعدگی سے پہنچایا جا رہا ہے،فیض وڑائچ

بیت المال فنڈ کا کوٹہ مستحق افراد تک باقاعدگی سے پہنچایا جا رہا ہے،فیض وڑائچ

لاہور(لیڈی رپورٹر )ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر و بیت المال پنجاب لاہور ڈویژن فیض احمد ورائچ کے زیر صدارت ٹاؤن ہال میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویژن کی بیت المال کمیٹیوں کے سر براہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بیت المال فنڈز میں معذور افراد کے مختص کوٹہ اور فنڈز کی ترسیل کا جائزہ لینا تھا۔ لاہور ڈویژن کی بیت المال کمیٹیوں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بیت المال فنڈز میں 10فیصد کوٹہ خصوصی فراد کے لیے مختص کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے حقداروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔محکمہ زکوٰۃ و عشر کی معاونت سے بے سہارا و معذور افراد کو گزارہ الاؤنس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر فیض احمد ورڈائچ نے بیت المال کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کے وہ معذور افراد کو فنڈز کی ترسیل کے عمل کو تیز تر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے فنڈز صرف مستحق افراد ہی میں تقسیم ہوں ۔ اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ کا موزوں طریقہ کار وضع کیا جائے تا کہ فنڈز کی ترسیل کا عمل شفاف ہو اور سٹیک ہولڈز کا محکمے پراعتماد بڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کے تحت معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ایسے میں مخیر حضرات کا تعاون ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...