صحافی کالونی فیز2کے لئے250ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی

صحافی کالونی فیز2کے لئے250ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے صحافی کالونی فیز 2 کی جگہ کے لئے کمشنر لاہور کو لیٹر ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق صحافی کالونی فیز 2 کے لئے لاہور میں یا اس کے اطراف میں تقریباً 250 ایکڑ اراضی ایکوائری کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا ہے کہ گورننگ باڈی کی جانب سے کمشنر لاہور کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر زمین کے حصول کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں مقرر کردہ کمیٹی برائے فیز 2 کی جانب سے جلد ہی جگہ کے تعین کے لئے مختلف آپشنز زیر غور لائی جائیں گی تاکہ پریس کلب کے نئے ممبران بھی اپنی چھت کا خواب پورا کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...