لاہور کی طرز پر پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان بنانے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)صو بائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں شہر خموشاں کی طرز پر قبرستان بنانے کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں صوبہ بھر کے ہر ضلع میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنائے جانے کے سلسلہ میں تیز تر اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں گے ۔ شہر خموشاں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دیے دی ہے۔ جو اراضی کی نشاندہی کرکے چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے اراضی کی نشاندہی کے کام میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کہ شہر خموشاں اتھارٹی کے دفاتر بھی اسی جگہ بنائے جائیں گے جہاں قبرستان بنانے کیلئے اراضی کی نشاندہی ہوگی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر خموشاں کیلئے سٹرکچرل ڈیزائن کو مناسب بنایا جائے گا تاکہ قبرستان کیلئے زیادہ جگہ دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کیساتھ نئے قبرستان بنانا ضروری ہو گیا ہے اور شہر خموشاں کا دائرہ کار بڑھنے سے میتوں کو دفنانے کی سہولت فوری میسر آ سکے گی۔