ملک دشمن قوتیں معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں،محمود اختر گورایہ

ملک دشمن قوتیں معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں،محمود اختر گورایہ

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائز ر محمود اختر گورایہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلا کر معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت کے دوران منصوبوں میں شفافیت اور تیزی کی مثال نہیں ملتی۔ قومی آئینی اداروں کو دھرنے والوں سے خطرہ ہے ۔ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے عوام میاں نواز شریف اور ان کے قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...